طبی فضلہ سائنسی بنیادوں پر تلف کرنا لازمی ،ماہرین صحت

طبی فضلہ سائنسی بنیادوں پر  تلف کرنا لازمی ،ماہرین صحت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انفیکشن سوسائٹی کے سربراہ پروفیسر رفیق خانانی نے بتایا کہ طبی فضلے کو کھلے عام یا ابادی کے علاقوں میں پھینکنے یا جلانے سے مختلف انفیکشن کی وجہ جراثیم بھی جنم لیتے ہیں۔۔۔

 پاکستان میں ایسی کوئی گائیڈ لائن نہیں جس سے اسپتالوں سے نکلنے والے طبی فضلے کے اعداد وشمار اکٹھے کیے جاسکیں۔ مریضوں کے بستر سے نکلنے والے طبی فضلے میں مختلف بیکٹریا اوروائرس موجود ہوتے ہیں۔ماہر صحت ڈاکٹر پیر غلام نبی جیلانی شاہ نے بتایا کہ طبی فضلے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنا لازمی ہوتا ہے ۔ انفلوائینزا وائرس، ٹی بی کا جرثومہ، ہیپاٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی سمیت دیگر وائرس ایک سے دوسرے صحت مند افراد میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں