مٹیاری:نیوسعید آباد سے پولیس اہلکار کی گولی لگی لاش ملی

مٹیاری:نیوسعید آباد سے پولیس اہلکار کی گولی لگی لاش ملی

فیض ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھا، خود کشی کا شبہ، پولیس تحقیقات شروعبلڑی شاہ کریم کی ملاح، جت برادریوں میں تصادم، خواتین سمیت 9زخمی

مٹیاری، بلڑی شاہ کریم (نمائندگان)مٹیاری کے علاقے نیو سعیدآباد میں پولیس اہلکار کی گولی لگی لاش ملی، فیض بلال ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا، اطلاع پر لاش کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال نیوسعیدآباد منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار فیاض بلال نے اپنی سرکاری رائفل سے خودکشی ہے ، مذکورہ واقعہ کی ہر پہلو سے مزید تحقیقات جاری ہیں، دوسری جانب ایس ایس پی مٹیاری نے جائے وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ انہیں انصاف مل سکے ۔ فیض بلال کے چچا اور سماجی رہنما رحمت اللہ بلال کا کہنا تھا کہ فیاض کسی پریشانی میں مبتلا نہیں تھا، اس لیے وہ خود کشی نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب بلڑی شاہ کریم میں گزشتہ روز جت برادری اور ملاح برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو پولیس کی جانب سے لیٹر جاری کرکے علاج کیلئے رورل ہیلتھ منتقل کیا گیا، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں مسمات ناہید ملاح، اقراء ملاح، گلزار ملاح، امام الدین شاہ اور ذاکر ملاح، عرفان جت، شیر جت، نوید جت، نور حسن جت اور اَجی رند شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں