سکھر میں کرولا کار، چار موٹر سائیکلیں چوری وچھین لی گئیں
سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں نامعلوم چوروں نے کئی شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔۔۔
تھانہ اے سیکشن کی حدود بندر روڈ سے وجے کمار، حرا اسپتال کے باہر سے احسان اللہ، بے نظیر پارک کے باہر سے امام ڈنو شر کی رائیڈر موٹر سائیکل، تھانہ سی سیکشن کی حدود قاسم پارک کے باہر سے خورشید میرانی کی موٹرسائیکلیں اٹھیں، جبکہ میانی روڈ سے فہد ملک کی کرولا کار نامعلوم چور لے اڑے۔