کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگل شدہ آٹو پارٹس کا بھاری ذخیرہ برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگل شدہ آٹو پارٹس کا بھاری ذخیرہ برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کی صدر میں کارروائی، برآمد شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے صدر کے علاقے میں ایک منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کر لیے ۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی، مسٹر عمر شفیق کو موصول ہونے والی مستند خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذکورہ اطلاع کو ایڈیشنل کلکٹر مسٹر یاسر وہاب کلور کے ذریعے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن تک پہنچایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن ترتیب دیا گیا۔آئی پی ایس آفیسر رانا راشد کی زیر نگرانی ایک خصوصی ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے مدینہ پلازہ، صدر کراچی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔

کسٹمز ٹیم، جس میں پریوینٹو آفیسرز رائے سلیم، شمس العارفین اور علی حسنین بلوچ شامل تھے ، نے عمارت کی تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل کی تلاشی لی۔کارروائی کے دوران تقریباً 28 ٹرکوں کے برابر اسمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کیے گئے ، جو اس منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے بڑے پیمانے کی عکاسی کرتے ہیں۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں