مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی(اے پی پی) کیماڑی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔
پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث افراد پر مشتمل ریڈ لسٹ تیار کرلی ہے ۔ ابتدائی طور پر ریڈ لسٹ میں 38مطلوب ملزمان کے نام اورعلاقوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جبکہ مزید ملزمان کے نام بھی شامل کیے جائیں گے۔