میاں،بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج

میاں،بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی بلال کالونی میں پیر کی درمیانی شب گھر سے میاں،بیوی کی لاشیں ملنے کا معاملہ واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ بلال کالونی میں درج مقدمہ مقتول نور محمد خان کے بیٹے ذیشان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 مدعی مقدمہ کے مطابق اس کے والد نور محمد اپنی دوسری بیوی ہما جبیں کے ساتھ سندھی ہوٹل کے قریب رہائش پذیر تھے بہن رابعہ نے فون کرکے بتایا کہ والد فون اٹینڈ نہیں کررہے پولیس کے ہمراہ گھر پہنچے تو باہر سے تالا لگا ہوا تھا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے تو سوتیلی ماں کی لاش گروانڈ فلور پر پڑی تھی،فرسٹ فلور کے واش روم سے والد کی لاش ملی دعوی ہے کہ والد اور سوتیلی ماں کو دو سے تین روز قبل نامعلوم افراد نے قتل کیا،ملزمان نے واردات کے بعد گھر سے باہر تالا بھی لگایا،پولیس کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا تھا،وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی،لواحقین نے لاشوں کی تدفین کردی،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں