منگھوپیر کے قریب نہر میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مائی گاڑی کے قریب نہر میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے پکنک منانے کیلئے گئی فیملی کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔
دونوں کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لڑکی کی شناخت 14 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی جبکہ مرد کی شناخت 45 سالہ قاسم ولد عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈسٹرکٹ حب کے تھانہ ساکھران کی حدود میں پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اورنگی ٹاؤن 13 نمبر کے قریب کے رہائشی ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے آئے ہوئے تھے ۔بیٹی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبی جسکو بچانے کیلئے باپ بھی کودا ۔