منشیات فرو ش سے ہیروئن ونقدی برآمد
کراچی(اے پی پی)کیماڑی سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پا ؤسے زائد ہیروئن اور نقدی برآمد کرلی۔
بدھ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت لیاقت علی اور معاذ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 9سے زائد منشیات ،اسلحہ اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔