لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دوستی کے بعد لڑکی کے اغوا کا معاملہ سامنے آگیا کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا کارروائی کے دوران ملزم شعیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم شعیب ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے ،ملزم نے 20 سالہ مصباح سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دوستی کی ملزم نے بڑی چالاکی سے گاڑیوں اور بنگلے کی تصویریں بھیج کر خود کو بزنس مین ظاہر کیا،مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،ملزم مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر دھوکے سے ساتھ لے گیا تھا ملزم شعیب نے لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ابتدائی طبی معائنے سے مغویہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ،تفتیشی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔