لاڑکانہ:تاجر رہنما کاڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ پرہراسمنٹ کا الزام
مفت سامان لینے کی کوشش، دکانداروں کے احتجاج پرنگینہ میمن معطل ہیں، عبدالستارصوبائی وزیر انکوائری کے احکامات دے چکے ، اب دھمکیاں دے رہیں، پریس کانفرنس
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالستار شیخ نے تاجروں مجاہد حسین شیخ، غلام محی الدین شیخ، محمد بخش شیخ اور دیگر کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کافی عرصے سے لیبر ڈپارٹمنٹ لاڑکانہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نگینہ میمن چائلڈ لیبر کا جواز بنا کر ریشم گلی کے دکانداروں کو ہراساں کر رہی ہیں، تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل وہ تاجر غلام مصطفیٰ شیخ کی دکان پر گئیں اور مفت میں سامان لینے کی کوشش کی، انکار پر دکانداروں نے احتجاج کیا، جس کے بعد لیبر کے صوبائی وزیر سعید غنی نے نوٹس لیتے ہوئے نگینہ میمن کے خلاف حیدرآباد کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری بٹھائی اور انہیں معطل کردیا گیا، اب وہ انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں دے رہی ہیں، تاجروں نے صوبائی وزیر سعید غنی، سیکریٹری اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر نگینہ میمن کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔