ماتلی:11کے وی چینل فیڈر کے صارفین لوڈشیڈنگ فری ہونگے

ماتلی:11کے وی چینل فیڈر کے صارفین لوڈشیڈنگ فری ہونگے

سرکل لاڑ کا9واں، ٹنڈومحمدIIاور ماتلی سب ڈویژن کا تیسرا، ریجن کا 40واں فیڈر 10انڈسٹریز، 35کمرشل، 1005گھریلو کنیکشنز مستفید ہونگے ، حیسکو چیف

حیدر آباد (بزنس رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق ماتلی شہر کے 11 کے وی چینل فیڈر کے صارفین کو زیرو لوڈشیڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، یہ سرکل لاڑ کا 9واں، ٹنڈومحمد خانI، IIاور ماتلی سب ڈویژن کا تیسرا اور ریجن کا 40واں فیڈر ہے جس کو لوڈشیڈنگ فری کیا جارہا ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین میں 10انڈسٹریز، 35 کمرشل کنیکشنز، 1005گھریلو کنیکشنز اور دیگر 11 کنیکشنز شامل ہیں، جن کی مجموعی تعداد 1061 بنتی ہے ۔ اس اقدام کے تحت گھروں، اسکولوں، اسپتالوں، کاروباری مراکز، دفاتر اور صنعتوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔اب تک 39 عدد 11 کے وی فیڈرز کو زیرو لوڈشیڈنگ پر منتقل کیا جا چکا ہے ، جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید 68 فیڈرز کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر میر علی رضا تالپور بی او ڈی ممبر حیسکو نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ اور ایم این اے سید نوید قمر کی کاوشوں سے ٹنڈومحمدخان کے تین فیڈرز زیرو لوڈشیڈنگ کردیئے گئے ہیں، اس طرح چیف چین سپلائی منیجمنٹ عمار جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو انتظامیہ نے آج سے علاقے کے عوام کو تحفہ دیا ہے ، زیرولوڈشیڈنگ فیڈر کی صورت میں ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ایس ای آپریشن سرکل لاڑ سہیل احمد شیخ نے کہا کہ میں اس تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں