جامعہ کراچی کا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)نے حالیہ بی ایس، ایم ایس سی، فارم ڈی، ایم ایس اور۔۔۔
ایم فل گریجویٹس کے لیے اپنے سب سے بڑے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا ہے جو یکم جون سے 31 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔ آئی سی سی بی ایس کے ترجمان کے مطابق انٹرن شپ کی سہولت کیمیائی اور حیاتیاتی علوم کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق صرف آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی، درخواستیں سی وی، ڈگری کی نقل، ایوارڈ لیٹر اور ٹرانسکرپٹ کے ہمراہ درج ذیل لنک پر آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق درخواست دہندگان کو اشتہار کی اشاعت کے 15دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔