بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج،ڈالمیا روڈ بلاک

بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج،ڈالمیا روڈ بلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈالمیا کے قریب شانتی نگر میں شہریوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔۔

 مظاہرین کے مطابق علاقے میں گزشتہ تین دن سے بجلی بند ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔احتجاج کے باعث ڈالمیا روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا،مشتعل شہریوں نے نیشنل اسٹیڈیم سے ملینیم مال جانے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں