کراچی اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ پلان عملدرآمد کیس کی سماعت، فریقین کونوٹس جاری

کراچی اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ پلان عملدرآمد کیس کی سماعت، فریقین کونوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020 پر عملدرآمد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے۔۔۔

 توہین عدالت اور نظرثانی کی درخواستوں پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی کے ڈی اے ، میونسپل کمشنر کے ایم سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 32 محکمے شہری حکومت کے حوالے کیے جانے تھے ، تاہم 18 برس بعد بھی اس پر عمل نہیں ہوا اور اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں کرپشن کہاں سے آگئی اور کیا عدالت میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن حکومت نے جاری کیا ہے ، سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اسٹرٹیجک پلان مخصوص مدت کیلئے تھا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ پلان وفاقی حکومت کے وژن 2030 کے تحت بنایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں