گلبرگ کے قریب کارکھلے نالے میں گر گئی،ڈرائیورزخمی
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلبرگ میں گجر نالے کے قریب کار کھلے نالے میں گر گئی، حادثے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں گجر نالے کے قریب کار کھلے نالے میں گر گئی،پولیس کے مطابق کار کو مشینری کی مدد سے کھلے نالے سے نکالا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے کرین کی مدد سے کار اور ڈرائیور کو نالے سے باہر نکالا جس کے بعد ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق نالہ طویل عرصے سے کھلا پڑا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ برقرار ہے ۔