شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، وحدت مسلمین

شہداء کی قربانیاں رائیگاں  نہیں جائینگی، وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے ایران کی غیور قوم کی بے مثال استقامت اور۔۔۔

 جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان شہداء کا لہو ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک روشن علامت ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ایران کی تنہا مزاحمت نا قابل شکست ہے ،خطے میں صہیونی عزائم کبھی پورے نہیں ہو سکتے ۔ہم امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت، مداخلت اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ بزدلانہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی ہیں۔ معصوم جانوں کا ضیاع اور خودمختار ممالک پر حملے عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں