ولیس مقابلہ:دو ڈاکو ہلاک بہادر اہلکاروں کو انعامات

ولیس مقابلہ:دو ڈاکو ہلاک بہادر اہلکاروں کو انعامات

کراچی (سٹی ڈیسک)ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ۔۔۔

جبکہ ایک خاتون ساتھی کو گرفتار کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کی بہادری اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے تھانہ خواجہ اجمیر نگری کے افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت، جرات اور فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی جرائم کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں