الخدمت بنو قابل 5.0کے انٹری ٹیسٹ کا کل سے آغاز

الخدمت بنو قابل 5.0کے انٹری ٹیسٹ کا کل سے آغاز

دونوں دن صبح طالبات اورشام کے اوقات میں طلبہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ دیں گے ٹیسٹ الخدمت ٹریننگ سینٹرز میں ہونگے ،کورس3سیشنز میں تقسیم کردیے

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے فری آئی ٹی کورسز پروگرامبنو قابل5.0کے اسپرنگ سیشن کیلئے انٹری ٹیسٹ کااہتمام ہفتہ 28اوراتوار 29 مارچ کو ہوگا ۔دونوں دن صبح طالبات اورشام کے اوقات میں طلبہ ٹیسٹ دیں گے ۔35 ہزار طلبہ وطالبات اس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے ۔شہر کے 28مقامات پر قائم الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ سینٹرز میں ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے گا ۔انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔الخدمت نے طلبہ کی سہولت کے لیے 5.0کوسال بھر کیلئے 3سیشنز میں تقسیم کیا ہے ،طلبہ اپنی سہولت کے مطابق سیشن کا انتخاب کر کے فری آئی ٹی کورسز پروگرام ‘‘بنو قابل ’’کا حصہ بن سکتے ہیں ۔انٹری ٹیسٹ کمپوٹر بیسڈ ہوں گے اورٹیسٹ کے نتائج بھی جاری کیے جائیں گے ۔چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی اور بنو قابل پروگرام پاکستان کے چیئر مین نوید علی بیگ نے گزشتہ روز ہیڈ آفس میں بنو قابل 5.0 کے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ الخدمت اپنے فری آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل 5.0کے ٹیسٹ کا اہتمام کرنے جارہی ہے ،یہ ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل 5.0 کے طلبا کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،یہ ٹیسٹ ان کی صلاحیت کی جانچ کے لیے ہیں ۔اس جانچ کے بعد بنو قابل کی ٹیم انہیں کو رس کی تبدیلی میں مدد فراہم کر ے گی ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ طلبہ وطالبات اپنے گھر سے قریب ترین آئی ٹی ٹریننگ سینٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں