اسٹریٹ کرمنل اور اشتہاری منشیات فروش گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی بلدیہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔۔
۔منشیات کے دو مقدمات میں اشتہاری ملزم مزمل کو گرفتار کرکے 22 گرام کرسٹال برآمد کی گئی۔اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران گٹکے ماوے سے بھاری گاڑی پکڑی گئی جس میں سے بڑی مقدار میں 700 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔