حکومت 31مارچ کویوم سیاہ منانے کا اعلان کرے ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے تین کمسن بچوں سمیت اغواء کے 23سال مکمل ہونے کے موقع پر نکالی جانے والی پرامن مشعل بردار ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ۔۔
انہوں نے تمام پاسبان ورکرز اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 29 مارچ کو عافیہ صدیقی کی رہائشگاہ پر بھرپور تعداد میں جمع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا کیس صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت اور غیرت کا مسئلہ ہے ۔پی ڈی پی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 31مارچ کو سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔