گھر میں چوری کی واردات کے ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کیماڑی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ہاؤس رابری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ۔ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
4 مارچ کو ہاکس بے مشرف کالونی میں ہاؤس رابری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لئے تھے ۔واردات کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم موچکو نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان ولد عبدالخالق، مصور خان ولد ارشد علی خان اور قیصر فاروق ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ۔