محراب پور:شادی کی خوشی میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق
مورو تھانے کی حدود گچیرو روڈ پرواقعہ، گولی سوئے ہوئے فراز کو لگیگاؤں ماڑی بگھیو میں نوجوان قتل، لڑکی زخمی، 2افراد نے خودکشی کرلی
محراب پور(نمائندہ دنیا)مورو تھانے کی حدود گچیرو روڈ پر شادی کی خوشی میں کی جانیوالی فائرنگ کے دوران گولی سوئے ہوئے بچے فراز لغاری کو لگ گئی، جسے نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، بچے کی والدہ کے مطابق وہ سوئے ہوئے تھے کہ اچانک فائرنگ ہوئی اور بیٹے نہ چلانا شروع کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ دورسی جانب لغاری تھانے کی حدود گاؤں ماڑی بگھیو میں فائرنگ سے سلیم بگھیو جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی زخمی ہوگئی جسے مورو اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او لغاری شاہد علی جامڑو کے مطابق زخمی لڑکی کی والدہ نے بتایا ظہور بگھیو نے فائرنگ کی ہے ، لڑکی کو نازک حالت میں نوابشاہ منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا انقلابی سوچ کے حامل سماجی رہنما نے بیروزگاری کے باعث زندگی کا چراغ گل کرلیا، اکری تھانے کی حدود گاؤں رانجھو پاتو میں لڑکی نائلہ راجپر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی، پولیس اور ورثاء نے واقعہ کو خودکشی قرار دیکر بغیر پوسٹ مارٹم تدفین کر دی، علاقے میں قتل کی قیاس آرائی چل رہی ہیں۔ دوسری طرف بھریا سٹی تھانے کی حدود میں انقلابی نظریات رکھنے والے سماجی رہنما مشتاق لوہاچ نے غربت، بیروزگاری سے دل برداشتہ ہوکر گندم کی بوری میں رکھی گولی کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے خودکشی کی تفتیش شروع کر دی ہے۔