پولیس کی بروقت کارروائی، محرابپور سے اغوا لڑکی بازیاب

پولیس کی بروقت کارروائی، محرابپور سے اغوا لڑکی بازیاب

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)محرابپور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے وارڈ نمبر 12میر محلہ محرابپور سے اغوا نوجوان لڑکی مسمات ارم خاصخیلی کو بازیاب کروالیا۔

ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ محرابپور تھانے پر اغوا واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نمبر 35/2026 زیر دفعہ 364 PPCابتدائی معلومات کے مطابق، کچھ دن قبل مغوی لڑکی کے بھائی عمران خاصخیلی نے عامر برادری کی لڑکی سے کورٹ میریج کی تھی، جس کے نتیجے میں جمعہ کو عامر برادری کے افراد نے بدلہ لینے کے لئے عمران خاصخیلی کی بہن کو اغوا کیا لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں