پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں مقابلہ،ملزم زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق واقعہ تھانہ عزیزآباد کی حدود میں الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں دورانِ گشت پولیس کا مشتبہ افراد سے سامنا ہوا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔