بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، فوزیہ صدیقی
کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے ملک میں بے قابو مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام، خصوصا متوسط طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور لاکھوں خاندان غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 55 روپے تک اضافے نے مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دیا، جس کے اثرات براہِ راست عام شہری کی زندگی پر پڑے ہیں۔ بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔