زخمی ہونے کے باوجود بھی ڈکیت کی لوٹ مار، فوٹیج سامنے آگئی

زخمی ہونے کے باوجود بھی ڈکیت  کی لوٹ مار، فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں جمعے کی شب شہری کی فائرنگ اور عوامی تشدد سے 2 ڈاکوؤں کی ہلاکت اور 4 شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جبکہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ون ڈی قذافی چوک کے قریب جمعے کی شب ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔جس میں گولی لگنے سے زخمی ایک ڈاکو سڑک کے کنارے کھڑے منی ٹرک کے نیچے سے نکلتے ہوئے دکھائی دیا جس کے ہاتھ میں اسلحہ بھی تھا۔ زخمی ڈاکو نے  ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جبکہ اس دوران فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں