شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

شوہر نے بیوی کو گولی  مار کر خودکشی کرلی

کراچی(آئی این پی) گارڈن ویسٹ میں واقع گھر میں شوہرنے مبینہ طور پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی، واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

 پولیس ذرائع نے بتایا گارڈن ویسٹ میں واقع ایک گھر میں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی، غصے میں آکر شوہر نے اپنی اہلیہ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں، اور بعد ازاں اسی پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ہے تاہم زخمی خاتون کی شناخت پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں