لاسی گوٹھ سے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

لاسی گوٹھ سے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسٹ زون پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرلی۔

سہراب گوٹھ پولیس نے لاسی گوٹھ میں کارروائی کرکے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد کی۔ملزمان بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرکے ڈمپ/اسٹور کرتے اور بعد ازاں دکانداروں کو سپلائی کرتے تھے ۔پولیس نے مکان میں موجود ملزم شاہد علی کو گرفتار کیا جبکہ 45 کارٹن اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزم اور برآمد شدہ سگریٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں