پنگریو:مبینہ خودکشی کرنیوالے پرشوتم کی قبر کشائی، نمونے حاصل

پنگریو:مبینہ خودکشی کرنیوالے پرشوتم کی قبر کشائی، نمونے حاصل

پنگریو (نامہ نگار)ٹنڈوباگو شہر کے وارڈ نمبر سات، نیون آباد میں پانچ ماہ قبل مبینہ خودکشی کے واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔

متوفی کے بڑے بھائی امر لال میگھواڑ نے اپنے چھوٹے بھائی کی موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ ان کے چچاؤں نے پرشوتم کو قتل کیا ہے ۔ امر لال میگھواڑ کی درخواست پر سیشن کورٹ بدین کے احکامات کے بعد سول جج ٹنڈوباگو محمد عظیم خواجہ حیدرآباد سے آنے والی میڈیکل کی ٹیم کے ہمراہ نیون آباد پہنچے ، جہاں متوفی پرشوتم میگھواڑ کی قبر کشائی کی۔ میڈیکل بورڈ نے موت کے تعین اور لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلئے ، جبکہ علاقے میں اس واقعہ پر تجسس کی فضا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں