بارش نے بلدیاتی نظام کی ناکامی بے نقاب کردی،احمدندیم
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔
کہا کہ چند منٹوں کی بارش نے ترقیاتی دعوں کی قلعی کھول دی ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں کا زیرِ آب آ جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلدیاتی نظام ناکام ہو چکا جبکہ شہر بھر میں حکومتی مشینری غائب اور عوام اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہِ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں گھنٹوں طویل ٹریفک جام اور شہریوں کی پریشانی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔