معمولی بارش نے انفرااسٹرکچر کی حقیقت عیاں کر دی ،رضوان نیازی

معمولی بارش نے انفرااسٹرکچر کی حقیقت عیاں کر دی ،رضوان نیازی

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے کہا ہے کہ معمولی بارش نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی حقیقت عیاں کر دی ۔ شہر کی بڑی شاہراہیں پانی میں ڈوب چکی ہیں ۔۔

اور شہری گھنٹوں سے سڑکوں پر پھنسے ہوئے رہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی تک داخل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور طویل عرصے سے جاری حکمرانی کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکے ۔ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہر کا نکاسی آب کا نظام تباہ حال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں