شہر کی اہم شاہراہوں پرسالڈ ویسٹ عملہ متحرک، نکاسی یقینی بنائی

شہر کی اہم شاہراہوں پرسالڈ ویسٹ عملہ متحرک، نکاسی یقینی بنائی

تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی کیمپ قائم، افسران نکاسی کے کام کی نگرانی پرمامورنالوں کے ہول کھولنے کا کام پہلے ہی مکمل، ایم ڈی کا دورہ، نکاسی کے کام کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پر برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات یقینی بنائے گئے ،تما م اہم شاہراہوں پر عملہ متحرک ہے ۔ عوام کی سہولت کے لیے اضلاع میں رین ایمرجنسی کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں متعلقہ افسران بارش کے پانی کی نکاسی کے امور کی نگرانی کررہے ہیں۔ اہم شاہراہوں پر برساتی نالوں کے ہول کھولنے کا کام پہلے ہی مکمل کیاجا چکا ہے جبکہ وقفے وقفے سے جاری بارش کا پانی بروقت نکالنے کا کام بھی جاری ہے ، رات تک عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی نکاسی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی اداروں اور واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بھی تیز بارش متوقع ہے ، کچرے سے متعلق شکایات کے لئے 1128 پر چوبیس گھنٹے شکایت درج کرائی جا سکتی ہے ۔ متوقع مزید بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ اور تمام عملہ فیلڈ میں موجودرہے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے کہا کہ کراچی کے اہم شاہراہوں پر نکاسی آب کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں