گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق مہم موخر

گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق مہم موخر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق جاری مہم کو شہر میں بارشوں کے پیش نظر عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر شہریوں کو آگاہ کر دیا گیا۔کراچی پولیس کی جانب سے پرائیویٹ، فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مہم کو وقتی طور پر روکا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں