بین الصوبائی اسمگلر گرفتار، 130کلو چھالیہ برآمد

 بین الصوبائی اسمگلر گرفتار، 130کلو چھالیہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی انجام دی۔کارروائی کے۔۔۔

 دوران ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس کے نتیجے میں غیر قانونی (این سی پی )چھالیہ کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی اور موقع پر موجود ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حذیفہ خان ولد تور خان اور اختر علی ولد اصغر علی کے ناموں سے ہوئی ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 130 کلو گرام وزنی 10 بوریاں غیر قانونی (این سی پی)چھالیہ، ایک سوزوکی گاڑی نمبر کے وی3492 اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں