میئر کی کارکردگی نے شاہراہ فیصل کو آبنائے ہرمز بنادیا ، سیف الدین ایڈووکیٹ
کراچی(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی کے رہنما سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چند ملی میٹر کی بارش نے 18 سالہ کارکردگی مزید عیاں کردی ۔۔
، نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن آج کراچی کی بربادی ظاہر کررہی ہے ، نرسری کے مقام پر برساتی نالے کی تعمیر پر کروڑوں روپے ڈوبا دیے ۔ میئر کراچی کی کارکردگی نے شاہراہ فیصل کو آبنائے ہرمز بنادیا ہے ، مختصر بارش میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے 5 ہلاکتیں افسوسناک ہیں، مرتضی وہاب کی میئرشپ قبرستان کی آبادکاری کا باعث بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کریم آباد انڈرپاس کے حفاظتی اقدامات غائب، شہریوں کی گاڑیاں انڈر پاس میں ڈوبی ہیں، مرتضی وہاب لینڈ کروزر سے نیچے اتریں، ایک شاہراہ فیصل کا دورہ مسائل کا حل نہیں ہے ۔