سکھر:اسمال ٹریڈرز وفد کی اسپیکر سے ملاقات، مسائل بتائے
صدر وجنرل سیکریٹری کی تجارتی مراکز آنے کی دعوت، اویس قادر نے قبول کرلیمسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی، مشکل حالات سے نکلنے کیلئے کوشاں، اسپیکر
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر و جنرل سیکریٹری نے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے تجارتی مراکز کے دورہ کی دعوت دی، جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے قبول کرتے ہوئے جلد تجارتی مارکیٹوں کا دورہ کر کے تاجروں کے مسائل حل کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں بحرانی کیفیت کے باوجودسندھ حکومت عوام اور تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
کٹھن اور مشکلات حالات سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ مراد شاہ اور کابینہ مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی، خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، انکے مسائل حل کر کے صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر آ سکیں جس سے نہ صرف ملک ترقی کریگا بلکہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ فراہم کرے۔