گارمنٹس اور ادویات بنانے والی فیکٹریوں میں آتشزدگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی اور سائٹ ایریا میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے دو واقعات، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیو کراچی کے علاقے صبا سنیما کے قریب گارمنٹس اور ادویات بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔۔۔
جس پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے ۔دوسری جانب سائٹ ایریا میں ایک ٹیکسٹائل مل میں بھی آگ بھڑک اٹھی، جہاں ایک فائر ٹینڈر نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق نیو کراچی میں لگنے والی آگ بھی کنٹرول کر لی گئی۔