ریتی،بجری چوری کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، ریتی،بجری چوری کی کوشش ناکام،شاہ لطیف پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود صالح محمد گوٹھ سے غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی اور ترسیل میں ملوث 02 ملزمان کا گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران ملزمان سے ریتی سے لوڈ ٹرک برآمد ہوا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رحیم اور مغیب کے نام سے ہوئی پولیس نے ضابطے کے تحت سپلائی میں استعمال ہونے والے ڈمپر کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔