لیاری میں مستحق افراد میں رکشوں کے کاغذات تقسیم

لیاری میں مستحق افراد میں  رکشوں کے کاغذات تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی اور وژن کے تحت لیاری میں رکشہ روزگار اسکیم کے ذریعے مستحق افراد میں رکشوں کے کاغذات اور چابیاں تقسیم کر دی گئیں۔۔۔

 اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو بے روزگار نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور انہیں خود کفیل بنانا ہے ، رکشہ روزگار اسکیم اسی وژن کی عملی تعبیر ہے جس کے ذریعے درجنوں خاندانوں کو معاشی سہارا میسر آئے گا، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ حقیقی مستحقین کو فائدہ پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں