طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت

 طالبعلم کو امتحان میں  بیٹھنے کی مشروط اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکول کی جانب سے جون اور جولائی کی فیس قبل از وقت طلب کرنے کے تنازعہ پر نویں جماعت کے طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکول انتظامیہ نے جون اور جولائی کی فیس کے چالان قبل از وقت جاری کیے جبکہ محکمہ تعلیم کے سرکلر کے مطابق یہ فیس اپریل اور مئی میں وصول کی جانی چاہیے ، درخواست گزار طالبعلم تمام واجب الادا فیس پہلے ہی ادا کرچکا ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ طالبعلم کو بغیر کسی رکاوٹ امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے تاہم اس کا نتیجہ آئندہ سماعت تک جاری نہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں