گرمی میں 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ،امتحانی مراکز بھی متاثر

 گرمی میں 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ،امتحانی مراکز بھی متاثر

شہریوں میں غم و غصہ کی لہر،متعلقہ اداروں سے صورتحال فوری بہتر بنانے کا مطالبہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی ،لائنزایرنااور اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ منگھوپیر، سرجانی ٹاؤن اور سہراب گوٹھ میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے ۔ شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں میں تشویش اور غم و غصے کی لہر بھی پائی جاتی ہے ۔ میٹرک امتحانات کے دوران متعدد امتحانی مراکز بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں آ گئے جس کے باعث طلبہ کو پرچے حل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں