بلدیہ عظمیٰ کو مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

بلدیہ عظمیٰ کو مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کو شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت مل گئی۔

کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ  7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کر سکتی ہے ۔اتوار بازار سیکٹر الیون ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، گلستان جوہر بلاک پانچ اور چھ میں مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔اسی طرح بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں اٹک پٹرول پمپ کے اطراف خالی پلاٹ پر مویشی منڈی کی اجازت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں