ایف بی آر افسر پر فائرنگ کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

ایف بی آر افسر پر فائرنگ  کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت منتظم عدالت نے کلفٹن میں ایف بی آر افسر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم آغا شہیر اور نجیب اللہ کو 12 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کو پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے جبکہ واقعے میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری بھی باقی ہے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم آغا شہیر کو گزشتہ روز اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں