محراب پور:قومی شاہراہ پر حادثات،2 جاں بحق،13زخمی
محراب پور، پڈعیدن (نمائندگان دنیا) بھریا سٹی تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر کراچی سے گمبٹ جانے والی کار ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی۔
جس کے میں مسمات نتیجے میں عزیزاں خاتون جاں بحق، جبکہ خواتین سمیت 5 افراد نائلہ خاتون، شمائلہ،ارشاد بی بی، سلطان احمداور محمد عثمان شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا ۔ جبکہ حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔رسول آباد کے قریب قومی شاہراہ پر اسلام کاٹن فیکٹری کے پاس ایک اور حادثے میں ٹریلر کے ساتھ تصادم کے بعد مسافر وین الٹ گئی ۔ پولیس کے مطابق حادثے میں وین کلینر 34 سالہ محمد معروف گدائی جاں بحق اور 8 مسافر زخمی ہوگئے ، جنہیں ہنگورجہ اور گمبٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق کلینر کا تعلق سکھر سے تھا۔