امریکا،ایران کشیدگی، امتِ مسلمہ متحدہوجائے ، مولانا بشیر

امریکا،ایران کشیدگی، امتِ مسلمہ متحدہوجائے ، مولانا بشیر

جنگ کے بادل پھر گہرے ہونے سے خطہ بڑے بحران کے دہانے پر کھڑا ہےایران تنہا فیصلے نہ کرے ، مسلم قیادت مشترکہ حکمتِ عملی بنائے ، چیئرمین سیلانی

کراچی(این این آئی)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی نے امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات نہایت خطرناک رخ اختیار کر چکے ہیں، اور اگر بروقت دانشمندانہ اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال نہ صرف پورے خطے بلکہ دنیا کے امن کو شدید متاثر کر سکتی ہے ۔اپنے ایک اہم بیان میں مولانا بشیر فاروقی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر ایران تنہا فیصلے کرے گا تو اس کے نتائج اتنے موثر نہیں ہوں گے ، اس لیے ضروری ہے کہ ایران دیگر مسلم ممالک کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے اور ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے ۔انہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور قیادت کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر مثبت سفارتی کردار ادا کیا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال میں سہولت کاری کرتے ہوئے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں امریکا کی جانب سے حوالے کیے گئے بعض افراد کی بحفاظت ایران منتقلی بھی شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں