اسٹیل ملز کوارٹرز کے رہائشیوں کو بجلی فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹ بنانے کی ہدایت

 اسٹیل ملز کوارٹرز کے رہائشیوں کو بجلی فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹ بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے کوارٹرز کے رہائشیوں کو براہ راست کے الیکٹرک سے بجلی کی فراہمی سے متعلق درخواست پر کے الیکٹرک اور پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کو انفرااسٹرکچر اخراجات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ادارے ڈیمانڈ نوٹ تیار کرکے رہائشیوں کو فراہم کریں تاکہ وہ ادائیگی کرسکیں، عدالت نے واضح کیا کہ ڈیمانڈ رقم کی ادائیگی کے بعد ہی کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک ایک پرائیویٹ ادارہ ہے جو ادائیگی کے بدلے سروس فراہم کرتا ہے ، مفت میں بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مارچ 2025 کے عدالتی احکامات کے باوجود رہائشیوں کو براہ راست بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں