ہاؤس سیلنگ الاؤنس پر امتحانات کا بائیکاٹ، اساتذہ دو گروپوں میں تقسیم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی میں ہاؤس سیلنگ الاؤنس کے مسئلے پر سیمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کے معاملے پر اساتذہ دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ۔
جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کی جانب سے ہاؤس سیلنگ الاونس کے مسئلے پر سیمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کے معاملے پر اساتذہ دو گروہوں میں تقسیم نظر آ رہے ہیں۔بعض اساتذہ نے بائیکاٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس سے طلبہ کا نقصان ہو رہا ہے اور معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے ، بائیکاٹ نئی نسل کو غلط پیغام دیتا ہے ۔دوسری جانب طلبہ و طالبات نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔