جماعت اسلامی سالڈ ویسٹ کے خلاف عدالت پہنچ گئی

جماعت اسلامی سالڈ ویسٹ کے خلاف عدالت پہنچ گئی

بورڈ ختم کرکے کچرا اٹھانے کا اختیار ٹاؤن ، یونین کو منتقل کیا جائے ،پٹیشناقدام شہر کی بہتری کیلئے کیا، احتجاجی تحریک بھی چلائیں گے ، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ و ٹاؤن چیئرمینوں نے شہر میں صفائی ستھرائی اور کچرا اُٹھانے کے ناقص نظا م اور اس حوالے سے شہر کی ابتر صورتحال کی بہتری، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کردی ۔پٹیشن میں کہا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کیا جائے ، اس کے اختیارات اور وسائل اور شہر میں صفائی و کچرا اُٹھانے کا نظام ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے حوالے کیے جائیں اور ادارے کا12سالہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے ۔ کے ایم سی کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کی مد میں شہریوں سے وصول کیے گئے اربوں کا حساب بھی عوام کے سامنے لایا جائے ۔پٹیشن عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی۔ بعدازاں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاکہ ہم نے صفائی ستھرائی اور کچرا اُٹھانے کے ناقص انتظامات کے باعث شہر کی بہتری کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،اس کے ساتھ احتجاجی تحریک بھی چلائی جائیگی۔ آرٹیکل 14-اے کے تحت اختیارات نچلی سطح پر ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو منتقل ہونے چاہیے تھے لیکن سندھ حکومت نے 2014 میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قائم کرکے صفائی ستھرائی کے اختیارات عملاً اپنے قبضے میں لے لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں