مویشی منڈی میںگہما گہمی ، سوا لاکھ سے زائد جانور پہنچ گئے

 مویشی منڈی میںگہما گہمی ، سوا لاکھ سے زائد جانور پہنچ گئے

کراچی(اے پی پی)ناردرن بائی پاس پر لگی عوام دوست مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوچکا جہاں اب تک سوا لاکھ سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں۔

 ناردرن بائی پاس پر قائم عوام دوست منڈی کو لگے 32 روز مکمل ہوگئے ۔ ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق منڈی کے کراچی، سبی، سفائر، کشمیر اور کے پی کے بلاکس میں قربانی کے جانوروں کی روز انٹری ہورہی ہے ، شہریوں نے سستے جانوروں کی تلاش میں جنرل بلاک کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جنرل بلاک کے بیوپاریوں کو مفت بجلی اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ہیوی جنریٹرز کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں