زیرتعمیر گھر کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 اللہ وارث کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت 29 سالہ محمد جمال حسن ولد عبدالحمید اور زخمی کی 45 سالہ محمد مرتضیٰ علی ولد محمد شمس الحق کے نام سے ہوئی ۔